ایشین چیمپینز ٹرافی میں شرکت کے لئے پاکستان ہاکی ٹیم کے سینئر گول کیپرز کے ویزے مل گئے، ڈھاکہ پہنچ گئے

امید ہے پاکستان کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کا حصہ ہونگے، بہترین پرفارمنس کے لئے بھرپور کوشش کرینگے، بیان

پیر 13 دسمبر 2021 13:16

ایشین چیمپینز ٹرافی میں شرکت کے لئے پاکستان ہاکی ٹیم کے سینئر گول کیپرز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2021ء) ایشین چیمپینز ٹرافی میں شرکت کے لئے پاکستان ہاکی ٹیم کے سینئر گول کیپرز کے ویزے مل گئے۔ گول کیپر امجد علی اور مظہر عباس براستہ قطرایئرویز ڈھاکہ روانہ ہوئے۔ قومی سینئر ہاکی گول کیپرز مقامی وقت کے مطابق پیر کی شام پانچ بجکر20منٹ پر ڈھاکہ پہنچے فلائٹ سے قبل قومی ہاکی گول کیپر مظہر عباس نے کہا کہ ایونٹ میں کامیابی کیلئے قوم سے دعا کی درخواست ہے۔

(جاری ہے)

پی ایچ ایف اور منسٹری آف سپورٹس بنگلہ دیش کا خصوصی شکریہ کرتا ہوں کہ انہوں نے ہنگامی بنیادوں پر بھرپور کاوش سے ویزہ جات دلوائے۔ گول کیپر امجد علی نے کہا کہ اٴْمید کرتا ہوں کہ پاکستان کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کا حصہ ہونگے۔انہوں نے کہا کہ بہترین پرفارمنس کے لئے بھرپور کوشش کرینگے۔ایشن چیمپینز ٹرافی 14 تا 22 دسمبر ڈھاکہ میں کھیلی جارہی ہے۔ پاکستان 14 دسمبر کو جاپان کے خلاف پہلا میچ پانچ بجے شام (پاکستان ٹائم) کھیلے گا۔ پاکستان اور انڈیا ایشین چیمپینز ٹرافی ٹائیٹل کے مشترکہ دفاعی چیمپین ہیں