ملکی ہوابازی کی صنعت میں نئی ایئرلائن کا اضافہ

بدھ 15 دسمبر 2021 21:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2021ء) پاکستان کی ہوابازی کی صنعت میں ایک اورغیرملکی ایئرلائن کا اضافہ ہوگیا ۔غیر ملکی ایئرلائن چیم ونگز ایئر نے پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کردیا جس کی پہلی پرواز نے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے 150 سے زائد مسافر پاکستان پہنچے ۔ پرواز کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے واٹر سیلیوٹ بھی پیش کیا گیا۔چیم ونگز کی پرواز مسافروں کو لے کر پاکستان سے بھی روانہ ہوئی۔چیم ونگز ایئر ملکِ شام کی ایک نجی ایئرلائن ہے جس کا صدر دفتر دارالحکومت دمشق میں قائم ہے۔

متعلقہ عنوان :