پشاور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری ،جوڈیشل کمیشن اجلاس 23 دسمبر کو طلب

جمعرات 16 دسمبر 2021 22:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2021ء) چیف جسٹس گلزار احمد نے پشاور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کے معاملہ پر غور کے لئے جوڈیشل کمیشن اجلاس 23 دسمبر کو طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ میں سات ایڈیشنل ججز کی تقرری پر غور کیا جائے گا،اجلاس میں ایڈووکیٹ یوسف خان، ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شمائل احمد بٹ، ایڈووکیٹ فہیم ولی ،ایڈووکیٹ کامران حیات، ایڈووکیٹ نوید اخترکے ناموں پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہد خان اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فضل سبحان کے ناموں پر بھی غور کیا جائے گا۔توصیف