ٹیکس قوانین میں سقم دورکرنے کیلئے سٹیٹ ہولڈرز سمیت اعلیٰ سطحی کمیٹی بنائی جا ئے، نعیم اسلم کپور

ہفتہ 25 دسمبر 2021 13:04

سلانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2021ء) ضلعی جنرل سیکرٹری انجمن تاجرا ن شیخ نعیم اسلم کپورنے کہا ہے کہ ٹیکس قوانین میں سقم دورکرنے کیلئے سٹیٹ ہولڈرز سمیت اعلیٰ سطحی کمیٹی بنائی جا ئے ۔

(جاری ہے)

جب تک ٹیکسیشن نظا م میں سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اصلاحات نہیں ہوں گی اسوقت تک ریونیوکا ہدف پورا نہیں ہوگا ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے تاجروں کے ایک وفدکے ساتھ ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر اس سلسلہ میں قانون سازی کر ے اور اس پر عمل درآمد کیلئے متعلقہ اداروں کارویہ بھی کا رو با ر دوست ہوناچاہیے ۔

متعلقہ عنوان :