Qفلسطین میں اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ

اتوار 26 دسمبر 2021 21:20

غزہ سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2021ء) فلسطین کے شہر غزہ میں کورونا وائرس ویرینٹ اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ ہوگیا۔ فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں پہلے اومی کرون کیس کی نشاندہی ہوئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق اومی کرون سے متاثر شخص غزہ کا رہائشی ہے۔

(جاری ہے)

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اومی کرون ویرینٹ تیزی سے پھیلنے کے امکان موجود ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وباء پھیلاؤ کی وجہ سے محدود اسٹاف والی متعدد ایئر لائنز کے پائلٹس، فلائٹ اٹینڈنٹس اور دیگر ملازمین وائرس کی زد میں آگئے۔اسٹاف کی کمی پر کئی ایئرلائنز کو کرسمس ویک اینڈ پر دنیا بھر میں 6 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کرنا پڑگئیں۔دوسری جانب امریکا آنے اور جانے والی 1700 پروازیں بھی منسوخ کی گئیں۔