نوشہرو فیروز:محراب پور کے صحافی عزیز میمن کے قتل کیس میں پیپلزپارٹی کے ایم این اے ابرار علی شاہ اور شاہد اکرام ملک عدالت میں پیش ہوگئے
منگل 28 دسمبر 2021 23:32
(جاری ہے)
ماڈل کورٹ نے گزشتہ سماعت پر پی پی پی کے ایم این اے ابرار علی شاہ اور سابقہ یو سی ناظم بہلانی شاہد اکرام ملک کو طلب کیا تھا جس پر ایم این اے سید ابرار علی شاہ, شاہد اکرام ملک نے ماڈل کورٹ نوشہروفیروز میں پیش ہوکر اپنا جواب داخل کروایا جس میں ان کا کہنا ہے کہ نہ تو مقدمہ میں ہمارا نام شامل ہے اور نہ ہی جے آئی ٹی نے ہمیں کیس میں کسی بھی حوالے سے نامزد کیا ہے ہمارے خلاف کوئی ثبوت نہیں۔
جس کے بعد سماعت کو 4 جنوری تک ملتوی کردیا گیا ہے باخبر ذرائع کے مطابق شہید صحافی عزیز میمن کے قتل کیس کے مدعی ان کے بھائی حفیظ میمن نے ابرار شاہ اور شاہد ملک کے نام کیس میں شامل کرنے کی درخواست دی تھی حفیظ میمن کا کہنا ہے کہ شہید صحافی کا اسلام آباد میڈیا میں دیا گیا بیان و پریس کانفرنس جس میں اس نے علاقے کے بااثر افراد بارے میں واضح طور پر کہا تھا کہ وہ اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں جن سے انہیں جان کا خطرہ ہے اس ویڈیو بیان اور پریس کانفرس مدنظر رکھا جائے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.