فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے عسکری مشقوں کا اختتام

ہم اپنے پیغامات دشمنوں کو پہنچاتے رہتے ہیں ، ہم نے کئی مقامات پر دشمن کو ناکوں چنے چبوائے ہیں،القسام بریگیڈ

جمعرات 30 دسمبر 2021 15:52

مقبوضہ غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2021ء) غزہ کی سرحد پر تمام فلسطینی مزاحمتی دھڑوں کی جانب سے جاری عسکری مشقیں انتہائے ستون2 اختتام پذیر ہو گئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت۔ حماس۔

(جاری ہے)

کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر ایمن نوفل نے اپنے بیان میں کہا کہ حالیہ عسکری مشقیں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ تمام فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کا منشور صرف اور صرف فلسطین کی قابض اسرائیل سے آزادی کے سوا کچھ نہیں ہے ،القسام بریگیڈ کے کمانڈر نے واضح کیا کہ ہم اپنے پیغامات دشمنوں کو پہنچاتے رہتے ہیں ، ہم نے کئی مقامات پر دشمن کو ناکوں چنے چبوائے ہیں اور اسیران کی رہائی ہماری اولین ترجیح میں شامل ہے۔

نوفل نے مزید کہا کہ دشمن جو دیواریں اور تکنیکی ہتھکنڈے غزہ کے ارد گرد تعمیر کر رہا ہے وہ صرف ایک ریت کی دیوار ثابت ہو گئے اور دشمن ان کے وار نہیں بچ پائے گا۔

متعلقہ عنوان :