حکومت نے سرگودھا میڈیکل کالج کو میڈیکل یونیورسٹی کا درجہ دینے کیلئے اقدامات شروع کردیئے

ہفتہ 1 جنوری 2022 14:46

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2022ء)حکومت نے سرگودھا میڈیکل کالج کو میڈیکل یونیورسٹی کا درجہ دینے کیلئے اقدامات شروع کردیئے۔زرائع کے مطابق سرگودھا میڈیکل یونیورسٹی کیساتھ 2000بیڈز پر مشتمل جدید سہولتوں سے آراستہ ٹیچنگ ہسپتال کا قیام عمل میں لانے کے لئے حکومت نے اقدامات کرتے ہوئے کمیٹی بنا کر شفارشات طلب کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

جس میں کمیٹی نے اپنی سفارشات مرتب کر کے ڈپٹی کمشنر کے ذریعے حکومت کو بھجوا دی ہیں۔اسی طرح ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کو اپ گریڈ کرکے اسے ڈویڑنل ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ دینے کے لئے بھی کام کیا جارہا ہے جس میں ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹرز اور مشینری کی کمی کو پورا کرنے کیساتھ ساتھ ہسپتال کیساتھ برن وارڈ‘ کارڈیالوجی سمیت دیگر شعبہ جات کا اضافہ کیا جائے گا تاکہ ڈویڑن کے چاروں اضلاع کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کی سہولیات میسر آئیں گئیں۔