ٰسرسوں کی فصل پر بوائی سے لیکر برداشت تک مختلف بیماریاں حملہ آورہوسکتی ہیں ،ترجمان محکمہ زراعت

ہفتہ 1 جنوری 2022 17:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2022ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو رایا اور سرسوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی تدابیراور عملدرآمد کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ چونکہ رایا اور سرسوں کی فصل پر بوائی سے لیکر برداشت تک مختلف بیماریاں حملہ آورہوسکتی ہیں اور بروقت حفاظتی و تدارکی اقدامات یقینی بنائیں تاکہ فصل کامعیار اورمقدارمتاثرنہ ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سفیدکنگھی کے ابتدائی حملہ میں پتوں تنوںشاخوں کی اوپری سطح کے اندر سفیدچھالے بن جاتے ہیں جو پھول کر پھٹ جاتے ہیں اور ان سے سفید سفوف نکلنا شروع ہوجاتاہے۔اس طرح پھولوں پر بیماری کے حملہ سے جہاں ایک طرف پھول بدشکل ہوجاتے ہیں وہیں ان میں بیج بھی نہیں بنتااورپودے کے متاثرحصوں میں سڑن پیداہوجاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وبائی جھلساکی بیماری کے حملہ سے پتوںٹہنیوں پھلیوں پر سیاہ اور بھورے دھبے نمودارہوتے ہیں جو پتوں میں سوراخ کا باعث بھی بنتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بیماری کی شدیدحملہ کی صورت میں پھلیاں پتلی اور چھوٹی رہ جاتی ہیںمرجھاکی بیماری ہر عمرکے پودوں پر اثراندازہوکر پیداوارکو متاثر کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :