زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سب کیمپس ٹوبہ ٹیک سنگھ میں طالبات کے جینز پہننے پر پابندی عائد
طالبات کے ٹی شرٹس پہننے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی، طالبات پازیب، زیادہ چمک دمک والے زیورات نہیں پہن سکیں گی اور نہ ہی بھاری میک اپ کرسکیں گی
محمد علی ہفتہ 1 جنوری 2022 23:59
(جاری ہے)
یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالبات کے ڈریس کوڈ کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹی شرٹس، جینز، سلیو لیس شرٹس، کسی بھی طرح کا باریک لباس جس سے ان کا جسم نمایاں ہوتا ہو اور کسی بھی طرح کا چست لباس پہننے پر پابندی ہو گی۔
طالبات کو پازیب کا چمک دمک والے زیوارت پہننے کی بھی اجازت نہیں ہو گی، جبکہ بھاری میک اپ پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے طالبات کے ساتھ ساتھ طلبہ پر بھی ڈریس کوڈ کے حوالے سے پابندیاں عائد کی ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق طلبہ کو یونیورسٹی میں شارٹس، کٹ آف جینز، ملٹی پاکٹس، فیڈڈ اور انتہائی چست جینز اور ٹراؤزر پہن کر آنے کی ہرگرز اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس کے علاوہ طلبہ کے کسی بھی طرح کی تحریر کی حامل ٹی شرٹس، ٹوپی، ویسٹ، پونی ٹیل، جھمکے، بریسلٹ، چپل، سلپرز اور کلائی میں پہنے جانے والے سجاوٹی کڑے وغیرہ پہننے اور لمبے بال رکھنے پر بھی پابندی عائد ہو گی۔ یہاں واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ملک کی کسی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات پر لباس کے حوالے سے پابندیاں عائد کی گئی ہوں۔ اس سے قبل اسلام آباد اور خیبرپختونخواہ کی کچھ جامعات بھی اس قسم کی پابندیاں عائد کر چکی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.