ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ کالعدم تنظیم کا دہشتگرد فاروق بھٹی بیمار پڑ گیا

سندھ ہائیکورٹ نے اہلخانہ کی درخواست پر پراسیکیوٹر جنرل اور جیل سپرنٹنڈنٹ اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے

پیر 3 جنوری 2022 16:15

ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ کالعدم تنظیم کا دہشتگرد فاروق بھٹی بیمار پڑ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2022ء) ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ کالعدم تنظیم کا دہشتگرد فاروق بھٹی بیمار پڑ گیا۔سندھ ہائیکورٹ نے اہلخانہ کی درخواست پر پراسیکیوٹر جنرل اور جیل سپرنٹنڈنٹ اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔پیرکوسندھ ہائیکورٹ میں ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ کالعدم تنظیم کا دہشتگرد فاروق بھٹی کے اہلخانہ کی علاج سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

جسٹس اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ ملزم کو کیا بیماری لاحق ہی ندیم احمد ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ ملزم فاروق بھٹی کو جسم پر دھبے پڑ گئے ہیں مسلسل خارش ہوتی ہے۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ پھر تو ملزم ریجکس گولیاں دینی چاہیں۔ اینٹی الرجک دیں گے تو خارش ختم ہوگی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ملزم کے اہلخانہ ملاقات کے لیے تو جسم پر نشانات دیکھے۔ عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل اور جیل سپرنٹنڈنٹ اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نے 18 جنوری جو فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ مجرم فاروق بھٹی کو ملٹری کورٹ چوہدری اسلم حملہ کیس سمیت دیگر الزامات ثابت ہونے پر پھانسی کی سزا سنائی تھی۔