ملک بھر میں بجلی بلوںمیں فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر اربوں روپے مہنگے معائدوںکی نظر ہونے لگے

60فیصد پن بجلی والے علاقوں کو بھی رگڑا دیدیا گیا،فرنس ائل اور کوئلہ پر بجلی پلانٹ کے معائدے ڈالرز ریٹ پر مقرر کرنے سے بجلی بلز میں آضافہ کر دیا گیا

پیر 3 جنوری 2022 21:19

ملک بھر میں بجلی بلوںمیں فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر اربوں روپے مہنگے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جنوری2022ء) ملک بھر میں بجلی بلوںمیں فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر اربوں روپے مہنگے معائدوںکی نظر ہونے لگے ہیں،60فیصد پن بجلی والے علاقوں کو بھی رگڑا دیدیا گیا،فرنس ائل اور کوئلہ پر بجلی پلانٹ کے معائدے ڈالرز ریٹ پر مقرر کرنے سے بجلی بلز میں آضافہ کر دیا گیا،معلومات کے مطابق سابق حکومتوںنے ڈالرز ریٹ پر کوئلہ اور فرنس آئل سے بجلی معائدے کیے تھے اور اس حوالہ سے بجلی کی تقسیم کارکمپنیوںنے ڈالرز ریٹ پر ٹیرف مقرر کرنا تھا اور ڈالرز بے لگام ہوا اور موجودہ حکومت نے روکنے کی بھی کوئی تدابیر نہ کی تو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوںنے فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر ملک بھر میں بجلی بلز کا ٹیرف بڑھا دیا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک عام شہری کا ماہ نومبر کا بل دو سوروپے جبکہ فیول ایڈجسٹمنٹ دو ہزارڈا ل کر کل بل 2255روپے بھیج دیا گیا،یوں ملک بھر میں70فیصد ددکی آبادی کو دوہزار روپے سے تین ہزار روپے ماہانہ بل زیادہ بھیجنے سے اربوں روپے ماہانہ عام شہریوںکی جیب سے نکال لیا جاتا ہے ،اور موجودہ حکومت اس مہنگائی کو روکنے میں اس لیے ناکام ہے کہ معائدے سابق حکومتوںکے تھے اور ڈالرز ریٹ موجودہ حکومت نے فکس نہ کیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ فرنس آئل اور کوئلہ پر پیدا کی جانیوالی بجلی علاقوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ دی جا سکتی ہے ،مگر حکومت اور وزارت توانائی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی ایما پر ملک بھر کا 60فیصد وہ علاقہ جو کہ پن بجلی پر چل رہا ہے انہیں بھی فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر لوٹا جانے لگا ہے ،اور یوںماہانہ حکومت نے پن بجلی والے علاقوں سے اربوں روپے اکٹھے کر کے عام شہریوںکو مہنگائی کی دلدل میں مزید دھکیل رہی ہے ،بجلی بلو ں میں بے تحاشا اضافہ کے باعث عام شہریو ںنے احتجاج کی بھی دھمکی دیدی ہے ،ایک جانب گیس بند اور بلز میں آضافہ سے بھی پریشانی کا سبب بننے لگے کہ میٹر سے گیس کا اخراج ہی نہیں اور بلز ہزاروں روپے موصول ہونے لگا ہے ،وزارت توانائی ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پربجلی کی مہنگائی سے متعلق بھی ایک مہم کا آغاز کر دیا گیا اور اس پر ایک اجلاس منعقد ہوا جس پر آج منگل کو کوئی حتمی فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔ظفر ملک