ملکی یوم آزادی کے موقع پر ایک تقریب کے دوران ہیٹی کے وزیر اعظم پر قاتلانہ حملہ ناکام بنادیاگیا

منگل 4 جنوری 2022 22:04

پورٹ اوپرنس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2022ء) بحیرہ کریبیین کی ریاست ہیٹی میں وزیر اعظم کے دفتر کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ سربراہ حکومت آریئل ہنری پر کیا گیا ایک قاتلانہ حملہ ناکام رہا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیاکہ آریئل ہنری پر یہ حملہ ایک مسلح شخص نے ہفتے کے روز ملکی یوم آزادی کے موقع پر ایک تقریب کے دوران کیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس واقعے میں ایک شخص ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ سرکاری ذرائع نے تاہم ان ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی۔