قصور،چورکیڑے کی سنڈی ننھے پودوں کو رات کے وقت زمین کی سطح کے قریب سے کاٹ سکتی ہے ،ترجمان محکمہ زراعت

بدھ 5 جنوری 2022 00:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جنوری2022ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ چورکیڑے کی سنڈی ننھے پودوں کو رات کے وقت زمین کی سطح کے قریب سے کاٹ سکتی ہے لہذاکاشتکار فصل کو چور کیڑے کی سنڈی سے محفوظ رکھنے کی بروقت تدارکی اقدامات کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ آلوکے کاشتکار اپنی فصل کو نقصان رساں کیڑوں کے حملہ سے محفوظ رکھنے کے تدارک کے لئے اقدامات پرعمل کریں اور فصل کو چور کیڑے کی سنڈی سے بچایاجائے جوننھے پودوں کو رات کے وقت زمین کی سطح کے قریب سے کاٹ سکتی ہے اس طرح پودے فصل آور ہونے سے قبل ہی تباہ ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آلو کے کاشتکاروں کو چاہئیے کہ جب پودے کے بالائی حصے سخت ہوجائیں تو ان کے نیچے آلوبن جائیں تو آلو کو اندر سے کھوکھلا ہونے سے بچانے کے لئے سنڈی کے پروانے تلف کرنے کے لئے اقدامات کو یقینی بنایاجائے اور پودوں کے قریب روشنی کے پھندے لگاکر سنڈیاں تلاش کرنے کے بعد انہیں تلف کردیاجائے فصل کی فوری گوڈی کی جائے اور پانی بھی دیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکن سنڈی پتوں کو نقصان پہنچاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :