قصور،کاشتکاروں کو بیلوں والی سبزیوں میں الگ الگ نرمادہ پھلوں میں اختلاط نسل کا کام ہاتھ سے کرنے کی ہدایت

بدھ 5 جنوری 2022 00:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جنوری2022ء) ترجمان محکمہ زراعت نے سبزیوں کے کاشتکاروں کو بیلوں والی سبزیوں میں الگ الگ نرمادہ پھلوں میں اختلاط نسل کا کام ہاتھ سے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چونکہ بیلوں والی سبزیوں میں نر اور مادہ پھول الگ الگ ہوتے ہیں اسلئے ان میں اختلاط نسل خودبخود نہیں ہوتالہذایہ کام ہاتھ سے کرنا چاہئیے نیزیہ عمل ٹنل کے پلاسٹک اتارنے تک جاری رکھاجاسکتاہے کیونکہ پلاسٹک اتارنے کے بعد یہ کام مکھیاں سرانجام دیتی ہیں لیکن اگر پارتھینو کارپک اقسام کاشت کی گئی ہیں تو ان کیلئے مصنوعی زرپاشی کی ضرورت نہیں رہتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کاشتکار ٹنل میں کاشتہ سبزیوں کا مطلوبہ درجہ حرارت برقراررکھنے کیلئے دن کے وقت ٹنل کے دروازے کچھ وقت کے لئے کھول دیں تاکہ ٹنل میں نمی اور درجہ حرارت مناسب رہے اوربیماریوں کا حملہ نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :