مشی خان کا عامر لیاقت کو اپنا دماغی علاج کروانے کا مشورہ

عامر لیاقت حسین کو کسی ڈاکٹر سے اپنے دماغ کا علاج کروانا چاہیے، عامر لیاقت ایک ذہنی بیمار شخص ہے

جمعرات 6 جنوری 2022 12:10

مشی خان کا عامر لیاقت کو اپنا دماغی علاج کروانے کا مشورہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، رکنِ قومی اسمبلی، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی جانب سے حالیہ متنازع بیان پر انہیں گرفتار کرنے کا مطالبہ سوشل میڈیا پر زور پکڑتا جا رہا ہے۔عامر لیاقت حسین کے اس متنازع بیان پر اداکارہ مشی خان کی جانب سے ردِ عمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ مشی خان نے عامر لیاقت حسین کی جانب سے دیئے گئے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’عامر لیاقت حسین کو کسی ڈاکٹر سے اپنے دماغ کا علاج کروانا چاہیے، عامر لیاقت ایک ذہنی بیمار شخص ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’کبھی عامر لیاقت ناگن ڈانس کرتے ہیں، کبھی مذہبی اسکالر بن جاتے ہیں تو کبھی اٴْلٹی سیدھی باتیں کرتے ہیں۔مشی خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ ’عامر لیاقت کو شرم آنی چاہیے، یہ تو ہر مسلمان پر فرض ہے کہ وہ ہر عقیدے کی عزت کرے، عامر لیاقت کا منہ ہے کہ کچرے کا ڈبہ جس میں جو آتا ہے آپ بول دیتے ہیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ ’اللّٰہ نے عامر لیاقت کو اتنی عزت دی ہے اور انہوں نے اپنا کیا حال بنا لیا ہے، عامر لیاقت حسین کی ٹیم کو اِنہیں احساس دلانا چاہیے۔