حکومت کا سی این جی سیکٹرکو اپنی گیس خود درآمدکرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ

سی این جی سیکٹرکو اپنی گیس درآمدکرنے کی اجازت دینے کی سمری کابینہ کی توانائی کمیٹی میں لے جا رہے ہیں، حماد اظہر

جمعہ 7 جنوری 2022 00:49

حکومت کا سی این جی سیکٹرکو اپنی گیس خود درآمدکرنے کی اجازت دینے کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2022ء) وفاقی وزیر توانائی حماداظہر نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کو بتایا ہے کہ سی این جی سیکٹرکو اپنی گیس منگوانے کی اجازت دینے جارہے ہیں۔حماداظہر نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں بتایا کہ سی این جی سیکٹرکو اپنی گیس درآمدکرنے کی اجازت دینے کی سمری کابینہ کی توانائی کمیٹی میں لے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایم ڈی سوئی ناردرن نے کمیٹی کو بتایا کہ ہمارے گیس نقصانات میں کمی آرہی ہے۔ایم ڈی سوئی سدرن نے کہا کہ کراچی میں غیر قانونی عمارتوں میں گیس کنکشن کے مسائل ہیں۔ حماد اظہر نے بتایا کہ کراچی میں ساڑھی7 لاکھ غیر قانونی گیس کنکشن ہیں۔چیئرمین اوگرا نے کہا کہ غیر قانونی کنکشن سال میں 10ارب مکعب فٹ گیس استعمال کرتے ہیں، ہم یہ معاملہ وزیراعلیٰ سندھ کے نوٹس میں بھی لاچکے ہیں۔