لندن میں اومیکرون کے پھیلائوکے باعث ہسپتال میں عملے کی شدید کمی ، ہسپتالوں میں فوج تعینات کرنے کا اعلان

جمعہ 7 جنوری 2022 16:20

لندن میں    اومیکرون کے پھیلائوکے باعث  ہسپتال میں عملے کی شدید کمی ، ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - 07 جنوری 2022ء) برطانوی حکومت نے   اومیکرون کے پھیلنے کی وجہ سے عملے کی شدید کمی کو دور کرنے کے لیےلندن  کے اسپتالوں میں فوج تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت دفاع (ایم او ڈی) نے  اعلان کیا کہ برطانیہ اومیکرون کے پھیلنے کی وجہ سے عملے کی شدید کمی کو دور کرنے کے لیے لندن کے اسپتالوں میں فوج تعینات کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں  نے کہاکہ                   200 کے قریب مسلح افواج کے اہلکار دارالحکومت میں صحت کے کارکنوں میں شامل ہوں گے جس کی وجہ کورونا وائرس  کیسز میں حالیہ اضافے سے ہسپتالوں میں بڑے پیمانے پر عملے کی غیر حاضری ہے۔                  وزیر دفاع بین والیس نے کہا کہ ہماری مسلح افواج کے مرد اور خواتین نیشنل ہیلتھ سروس میں ایک بار پھر مدد کے لئے  آگے بڑھ رہے ہیں کیونکہ وہ ملک کو کووِڈ 19 سے بچانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔                  وزارت نے کہا کہ تعیناتی میں 40 فوجی طبی عملے اور 160 جنرل ڈیوٹی اہلکار شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ  بر طانیہ میں اب تک ایک کروڑ چالیس لاکھ کورونا کیسزرپورٹ  ہوچکے ہیں جن میں 149,515 کی اموات جبکہ کووڈ۔ 19 کے17,988  مریض ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔