21میں سعودی اتھارٹی کا 190ملین نشہ آورگولیاں ضط کرنے کا انکشاف

دولاکھ 34ہزار سے زائد شراب کی بوتلیں اورچارہزار سے زائد لیٹر شراب بھی ضبط کی گئی،کسٹمز اتھارٹی

ہفتہ 8 جنوری 2022 13:20

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2022ء) سعودی عرب میں زکوة، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے 2021 کے دوران 190 ملین سے زائد نشہ آور گولیاں ضبط کرنے کا انکشاف کیا ہے جن میں سے زیادہ تر کیپٹاگون گولیاں تھیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتھارٹی نے متعلقہ حکام کے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی سے تقریبا 37,000 کلو گرام منشیات جس میں چرس، ہیروئن، کوکین، قات اور دیگر ضبط کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 234,000 سے زائد شراب کی بوتلیں اور 4,155 لیٹر شراب ضبط کی گئی۔اتھارٹی نے تجارتی دھوکہ دہی اور جعلسازی کے رجحان کو روکنے کے لیے درآمدات پر کنٹرول سخت کرنے کے لیے کسٹم آٹ لیٹس کے ذریعے اپنی کوششوں میں 3.9 ملین سے زائد جعلی اشیا ضبط کرنے کا اعلان کیا۔یہ کارروائی 41 کسٹم بندرگاہوں میں کام کرنے والی ٹیموں کی اعلی کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے۔ منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیا کی اسمگلنگ کے لیے جدید آلات، سنیفر ڈاگزاور دیگر طریقے استعمال کیے گئے۔