مالنڈو ایئر نے پاکستان میں فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا

کوالالمپور اور لاہور کے مابین یکم فروری سے پروازیں چلائی جائیں گی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 10 جنوری 2022 12:41

مالنڈو ایئر نے پاکستان میں فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر ..
لاہور (اُردو پوائںٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2022ء) : مالنڈو ائیرلائن نے پاکستان میں فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیپانگ میں مقیم ملائیشیا کی ائیرلائن، مالنڈو ایئر نے یکم فروری سے کوالالمپور اور لاہور کے درمیان پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مالینڈو ایئر یکم فروری سے کوالالمپور اور لاہور کے مابین ہفتے میں دو مرتبہ دو طرفہ پروازیں شروع کرے گی۔

ہفتے میں چار پروازیں منگل اور جمعہ کو چلائی جائیں گی جبکہ ملائیشین ایئر لائن بوئنگ 737 طیارے استعمال کرے گی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل گذشتہ سال دسمبر میں، دمشق میں مقیم ہوائی جہاز، چام ونگز ایئرلائنز نے پاکستان میں اپنا فلائٹ آپریشن شروع کیا تھا کیونکہ اس کی پہلی پرواز کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

چام ونگز ایئرلائن نے پاکستان میں اپنے فلائٹ آپریشن کا باقاعدہ آغاز کیا۔

چام ونگز ایئر لائن کی پہلی پرواز 15 دسمبر کو دمشق سے دوپہر 2 بج کر 15 منٹ پر کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کی تھی۔ غیر ملکی نجی ایئرلائن کے ذریعے 150 سے زائد مسافر پاکستان پہنچے تھے جب کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (PCAA) کے حکام نے ان کی آمد پر واٹر کینن کی سلامی دی۔ پرواز بھی اسی دن مسافروں کو لے کر دوبارہ دمشق کے لیے روانہ ہوئی تھی۔