کورونا نے دنیا کے امیر ترین افراد کو مزید امیر بنادیا

امیر ترین افراد کی دولت 7کھرب ڈالر سے بڑھ کر 15کھرب ہوگئی، کنفیڈریشن اوکسفیم

پیر 17 جنوری 2022 13:27

کورونا نے دنیا کے امیر ترین افراد کو مزید امیر بنادیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) کوروناکے گزشتہ دو سال کے دوران دنیاکے 10امیرترین افراد کی دولت دگنی ہوگئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق دنیا میں غربت کے خاتمے کے لیے کام کرنے والی کنفیڈریشن اوکسفیم کی رپورٹ میں کہاگیاکہ دسمبر 2021 تک امیر ترین افراد کی دولت 7کھرب ڈالر سے بڑھ کر 15کھرب ہوگئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس دوران دنیا بھر میں عدم مساوات کے باعث نا صرف غربت بڑھی بلکہ ہر چار سیکنڈ میں ایک موت بھی واقع ہوئی۔

متعلقہ عنوان :