گلوکارہ لتا منگیشکرکی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، بھارتی وزیر صحت

گلوکارہ لتا منگیشکرتاحال ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال کے آئی سی یو میں داخل ہیں،راجیش توپ

پیر 17 جنوری 2022 15:50

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے وزیر صحت نے لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی صحت سے متعلق میڈیا کو آگاہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر وزیر صحت راجیش توپ کا کہنا تھاکہ گلوکارہ لتا منگیشکرکی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے لیکن تاحال وہ ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال کے آئی سی یو میں داخل ہیں۔ وزیر صحت کا کہنا تھا کہ انہوں نے بریچ کینڈی اسپتال کے حکام سے بات کی ہے اور حکام نے انہیں گلوکارہ کی صحت کے بارے میں تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے اسپتال کے ترجمان سے کہا کہ گلوکارہ کی صحت کے بارے میں آگاہ کریں کیونکہ مداح ان کی صحت کے بارے میں جاننے کے لیے بے چین ہیں۔

متعلقہ عنوان :