خیبرپختونخوا: ورکرز ویلفیئر بورڈ کی تقرریوں میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں
کنٹریکٹ پر بھرتی کیے جانے والے ملازمین کے حوالے سے تحقیقات کا حکم سپریم کورٹ نے دیا تھا کمیٹی کی 2 ہزار 910 ملازمین کی بھرتیوں کے مرحلے کی جانچ پڑتال ، ایک ہزار 650 ملازمین کی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کے شواہد موصول
پیر 17 جنوری 2022 23:16
(جاری ہے)
غیر قانونی طور پر بھرتی کیے جانے والوں میں اساتذہ، ٹریڈ انسٹرکٹر، لیبارٹری اسسٹنٹس، لیبارٹری اٹینڈنٹس، کمپیوٹر انسٹرکٹر، اسٹور کیپر، سینیٹری ورکرز کمپیوٹر لیبارٹری اٹینڈینٹ، نائب قاصد، اور کیئر ٹیکرز شامل ہیں۔
تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک ہزار 135 ملازمین کی بغیر اشتہار جبکہ دیگر 22 شعبوں میں بھرتی کے لیے اشتہاروں کی تصدیق کی ضرورت ہے۔اسی طرح 169 مختلف اضلاع میں بھرتی کے لیے مقرر کردہ طریقے کار کی مذمت کی گئی جس میں امیدوار کا تعلق اشتہار میں دیے گئے اضلاع کے بجائے دیگر اضلاع سے ہے۔علاوہ ازیں، تحقیقاتی کمیٹی نے انکشاف کیا کہ 179 افراد کو مختلف عہدوں پر بغیر کسی تحریری ٹیسٹ کے بھرتی کیا گیا ہے، 49 افراد کو مقرر کردہ مدت ختم ہونے کے بعد بھرتی کیا گیا، جبکہ 5 افراد کو غیر متعلقہ طور پر بھرتی کیا گیا۔علاوہ ازیں، 33 افراد کا تقرر اشتہار میں درج عہدے کے خلاف کیا گیا جبکہ 13 بھرتیوں کے بنیادی پے اسکیل میں بھی کمی کی گئی۔مزید برآں، دو افراد جو اسامیوں کا اشتہار شائع ہونے سے قبل ہی بھرتی کرلیا گیا تھا جبکہ دیگر 7 کو بغیر ٹیسٹ اور انٹرویو کے بھرتی کیا گیا۔علاوہ ازیں، ڈگری اور تعلیم متعلقہ عہدوں کے مطابق نہ ہونے کے باوجود بھی دیگر 7 افراد کو ملازمت دی گئی جبہ 11 ملازمین کے پاس متعلقہ عہدے پر تجربے کا دعوی کرنے کے لیے کوئی دستاویزی ثبوت موجود نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق کمیٹی کی رپورٹ میں مشاہدہ کیا گیا ہے کہ متعدد ملازمین کو بغیر کسی اشتہار کے تقرر کیا گیا، اس طرح کے دیگر کیسز میں اشتہار غیر معروف اخبار یا ایسے اخبار میں شائع کیا گیا جس کی ترسیل نہ ہونے کے برابر ہے۔انہوںنے کہاکہ اس طرح کے اخبار میں اشتہار دینے کا مقصد اسامیوں کے حوالے سے کم سے کم افراد کو آگاہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ کیسز میں کمیٹی کو معلوم ہوا ہے کہ جعلی اشتہار کی اشاعت کروائی گئی جس میں اشتہار میں مخصوص پے اسکیل درج کیا گیا جبکہ نچلے پے اسکیل کے عہدوں پر بھرتیاں کی گئیں۔ذرائع نے بتایا کہ بہت کیسز میں بغیر کسی منظم مرحلے کے ریلیکسیشن کی مدت میں اضافہ کیا گیا، تاہم کیسز میں امیدوار کے اہل ہونے کے درکار طریقہ کار کو بھی مد نظر نہیں رکھا گیا۔ذرائع کے مطابق کمیٹی نے مشاہدہ کیا ہے کہ انہیں متعدد ملازمین کی بھرتیوں کے لیے کیے گیے اسکرین اور تحریری ٹیسٹ کا ریکارڈ بھی موصول نہیں ہوا تاہم کمیٹی کا کہنا ہے کہ امیدواروں کو انٹرویو میں نمبرز دیے گئے ہیں، علاوہ ازیں کچھ افراد جو باقاعدہ تقرر کا حکم نامہ بھی جاری کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں صوبے میں ڈبلیو ڈبلیو بی کے تحت کی گئی تقریبا تمام تر بھرتیوں میں غیرقانونی طریقہ کار اور بے ضابطگیوں کے سنجیدہ شواہد ملے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ غیر قانونی تقرر کے لیے اسکول قائم کیے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق کمیٹی کو معلوم ہوا کہ اسکول ایسی جگہ پر قائم کیے گئے تھے جہاں انہیں ضرورت نہیں تھی اور یہاں بغیر کسی طریقہ کار کے غیر ضروری عملہ تقرر کیا گیا۔معاملے پر تبصرے کے لیے جب ڈبلیو ڈبلیو بی کے سینئر عہدیدار سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی کمیٹی نے ابھی تک بے ضابطگیوں سے متعلق اپنی رپورٹ کو حتمی شکل نہیں دی ہے۔انہوں نے کہا کہ جیسے ہی تحقیقاتی رپورٹ مکمل ہوگی صوبائی حکومت اسے عدالت عظمی میں پیش کرے گی۔انہوںنے کہاکہ مجھے تحقیقاتی رپورٹ کے مواد کے حوالے سے علم نہیں ہے، لہذا میں اس حوالے سے کچھ کہنے کی پوزیشن میں نہیں ہوںمزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.