وفاقی حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 95پیسے فی یونٹ تک اضافہ مانگ لیا

گھریلو صارفین کی 20ارب روپے سالانہ کی سبسڈی ختم کرنے کی حکومتی درخواست پر نیپرا 24 جنوری کو سماعت کرے گی

منگل 18 جنوری 2022 14:34

وفاقی حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 95پیسے فی یونٹ تک اضافہ مانگ لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) وفاقی حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 95پیسے فی یونٹ تک اضافہ مانگ لیا، گھریلو صارفین کی 20ارب روپے سالانہ کی سبسڈی ختم کرنے کی حکومتی درخواست پر نیپرا 24 جنوری کو سماعت کرے گی۔

(جاری ہے)

وزارت توانائی کی طرف سے جمع کرائی گئی درخواست میں بجلی صارفین کو بجلی بلوں پر دیا جانے والا ون سلیب بینیفٹ ختم کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے ،درخواست کے الیکٹرک سمیت پورے ملک کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے ہے ،درخواست میں ماہانہ 200یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بجلی مہنگی نہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے،وزارت توانائی کی دائر درخواست میں 200یونٹ تک کے پروٹیکٹڈ صارفین کے سوا باقی تمام گھریلو صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے، ماہانہ 100یونٹ تک استعمال پر فی یونٹ بجلی 8پیسے مہنگی کرنیکی تجویز ہے، ماہانہ 101یونٹ سے 200یونٹ تک فی یونٹ بجلی 18پیسے مہنگی کرنے کی تجویزہے ،دو سو یونٹس تک کے یہ نان پروٹیکٹڈ سلیبز ہیں ،درخواست کے مطابق 201سے 300یونٹ استعمال پر فی یونٹ 48پیسے اور 301سے 700 کے چار سلیبز پر فی یونٹ بجلی 95پیسے مہنگی کرنے کی تجویزہے ،ان میں 301سے 400 یونٹس 401سے 500یونٹس 501سی600یونٹس اور 601 سی700یونٹس تک کے سلیب شامل ہیں601سی700تک کے اس سلیب کافی یونٹ ریٹ 18روپی75پیسے مقرر کرنیکی تجویز ہے ،700یونٹس سے زائد استعمال پر فی یونٹ 22روپے پر برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔