اسلامی ممالک کو امارات اسلامیہ تسلیم کرنے میں پہل کرنی چاہیے، افغان وزیراعظم

امارات اسلامیہ کرپشن کے خاتمے اور سیکیورٹی کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ، ملک میں سیکیورٹی قائم کردی گئی ،خطاب

بدھ 19 جنوری 2022 13:07

اسلامی ممالک کو امارات اسلامیہ تسلیم کرنے میں پہل کرنی چاہیے، افغان ..
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) امارات اسلامیہ افغانستان کے وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند نے عالمی اداروں سے ملک میں سرمایہ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ امارات اسلامیہ کرپشن کے خاتمے اور سیکیورٹی کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور ملک میں سیکیورٹی قائم کردی گئی ہے، اسلامی ممالک کو امارات اسلامیہ کو تسلیم کرنے میں پہل کرنی چاہیے،۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق امارات اسلامیہ افغانستان کے وزیر اعظم مل محمد حسن اخوند نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک کو امارات اسلامیہ کو تسلیم کرنے میں پہل کرنی چاہیے۔محمد حسن اخوند نے کہا کہ امارات اسلامیہ کرپشن کے خاتمے اور سیکیورٹی کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور ملک میں سیکیورٹی قائم کردی گئی ہے۔وزیر اعظم امارات اسلامیہ نے عالمی اداروں سے ملک میں سرمایہ کاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری افغانستان میں بنیادی امداد فراہم کرے، عارضی امداد افغانستان کے مسائل کا حل نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :