پنجاب کے تمام علاقو ں میں خربوزے کی کاشت فروری میں شروع ہوگی، ریسرچ انفارمیشن یونٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ

جمعرات 20 جنوری 2022 14:09

فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 جنوری 2022ء) ریسرچ انفارمیشن یونٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کی جانب سے کاشتکاروں کوصوبہ کے تمام علاقوں میں خربوزے کی کاشت فروری کے پہلے ہفتہ سے شروع کرنے کی ہدائت کی گئی ہے اور کہاگیا ہے کہ خربوزے کی اقسام ٹی96 اور راوی کو 21سے 35ڈگری سنٹی گریڈ پر ماہ فروری سے مارچ کے آخر تک کاشت کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

یونٹ کے ترجمان نے کہا کہ خربوزے کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ اسے ہر قسم کی زمین میں کاشت کیا جا سکتا ہے تاہم اگر ذرخیر میرا  اور پانی کے مناسب نکاس کے نظام پر مشتمل زمین ہو تو خربوزے کی کاشت نہایت ہی موزوں ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خربوزے کی کاشت اور بہتر فصل کے حصول کیلئے ایک سے ڈیڑھ کلو گرام تک بیج کا استعمال ہی کافی ہوتا ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ زمین کی تیاری کیلئے ایک مرتبہ مٹی پلٹنے والا ہل چلانے، اس کے بعد تین دفعہ عام ہل پھیرنے اور ہر مرتبہ ڈھیلے توڑنے، زمین کو نرم کرنے و بھر بھر ی بنانے کیلئے سہاگہ بھی چلاناچاہیے کیونکہ اس کے بہتر نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کے مشورے سے متوازن کھادوں کا استعمال بھی مؤثر نتائج کا حامل ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :