سوشل میڈیا پر عامر خان کی کرینہ کپور کیلئے ساڑھی خریدنے کی پرانی ویڈیو وائرل

جمعرات 20 جنوری 2022 18:57

سوشل میڈیا پر عامر خان کی کرینہ کپور کیلئے ساڑھی خریدنے کی پرانی ویڈیو ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور کرینہ کپور کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے، یہ ویڈیو اس وقت کی ہے جب عامر خان اور کرینہ کپور ریاست مدھیہ پردیش میں ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔اس ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر خان کرینہ کو تحفہ دینے کے لیے ایک چندیری ساڑھی خریدرہے ہیں، تاکہ ایک ہینڈ لوم ورکر کی طرح مدد کی جاسکے۔

(جاری ہے)

ویڈیو کے دوران عامر خان کی آواز آتی ہے، کیا میں یہ ساڑھی خرید سکتا ہوں جس پر ہینڈ لوم ورکر جواب دیتا ہے کہ ہاں خرید سکتے ہیں۔ اس پر عامر کہتے ہیں کہ میں ساڑھی خریدوں گا کرینہ جی کیئے۔ بعد ازاں وہ کرینہ کپور سے کہتے ہیں کہ یہ گفٹ ہوگا میری طرف سے آپ کے لیے۔ پھر وہ ہینڈ لوم ورکر سے کہتے ہیں کہ میں آپ کو اس کے 6500 روپے نہیں دوں گا، بلکہ میں آپ کو اس کے 25 ہزار روپے دوں گا، کیونکہ وہ آپ کی مارکیٹ کی قیمت ہے۔جس کے بعد وہ ورکر کی تعریف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ بہت اچھا ڈیزائن ہے، ورکر کے مطابق اس نے یہ ساڑھی 15 روز میں تیار کی۔ جبکہ ویڈیو میں کرینہ ساڑھی کو ٹرائی کرتی نظر آرہی ہیں۔ آن لائن صارفین نے یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد عامر خان کے اس اقدام کو کافی سراہا ہے۔