لالہ موسی‘ ضلع میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 8 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

جمعہ 21 جنوری 2022 15:09

لالہ موسی‘ ضلع میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 8 افراد میں کورونا وائرس کی ..
لالہ موسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) ضلع میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 8 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق،ایکٹو کیسز کی تعداد 39 ہو گئی ہے، یہ تفصیلات ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی زیر صدارت اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زظہیر لیاقت بیگ، افضل حیات، عامر شہزاد، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نعیم اختر جنجومہ، ڈی ایچ او ڈاکٹر ایاز ناصر چوہان و دیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع میں روزانہ کی بنیاد پر 500 سے زدئد سیمپلز لیبارٹری بھیجوائے جارہے ہیں، کورونا ویکسی نیشن کے لئے ٹیموں میں اہداف تقسیم کر دیئے گئے ہیں جنکی نگرانی اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں ڈی ڈی ایچ اوز کررہے ہیں، اجلاس میں بتا یا گیا کہ ضلع میں گجرات کے 12 سال سے زائد عمر کے 21 لاکھ 25 ہزار 590 افراد مین سے 12 لاکھ 67 ہزار 662افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی دونوں ڈوز،16 لاکھ 19 ہزار 847 افراد کو پہلی ڈوز لگائی جاچکی ہے۔

دریں اثناء ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے سرکاری محکموں، سول سوسائٹی،کاروباری برادری،علماکرام اور میڈیا سے وابستہ افراد پر زور دیا ہے کہ شہریوں میں کورونا کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلئے کردار ادا کریں۔شہری اپنی ویکسی نیشن یقینی بنائیں تاکہ وبا سے بچاجا سکے