
پنجاب میں پختہ اور عارضی تجاوزات کے خلاف حکومت کا سخت اقدامات کا اعلان ،گورنر نے آرڈیننس پر دستخط کر دئیے
آرڈننس کے تحت تجاوزات کرنے والے کیخلاف متعلقہ آفیسر مقررہ مدت میں فیصلہ کرنے کا پابند ہوگا ،ڈویژنل کمشنرز کو سول جج کے اختیارات تفویض تجاوزات کرنیوالے شخص کو جرمانہ یا سزا کا فیصلہ متعلقہ کمشنر کرنے کا اہل ہوگا ،بورڈ آف ریونیو کیسز ایک کمشنر سے دوسرے کے سپرد کرنے کا اہل ہوگا
جمعہ 21 جنوری 2022 23:36

(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے پنجاب اموویبل پبلک پراپرٹی آرڈیننس 2022 پر دستخط کر دیئے جبکہ اس حوالے سے گور نر چوہدری محمدسرور نے بتایا کہ آرڈننس کے تحت تجاوزات کرنے والے کیخلاف متعلقہ آفیسر مقررہ مدت میں فیصلہ کرنے کا پابند ہوگا آر ڈننس کے تحت ڈویژنل کمشنرز کو سول جج کے اختیارات بھی تفویض کر دیئے ہیں ،تجاوزات کرنے والے شخص کو جرمانہ یا سزا کا فیصلہ متعلقہ کمشنر کرنے کا اہل ہوگا ،بورڈ آف ریونیو تجاوزات کے کیسز کو ایک کمشنر سے دوسرے کے سپرد کرنے کا اہل ہوگا۔
تجاوزات کرنے والے کو دو مرتبہ سات روز کا نوٹس دیا جائے گا چودہ روز میں متعلقہ آفیسر کے روبرو پیش نہ ہونے کی صورت میں کارروائی ہوگی صوبہ بھر میں متعلقہ انتظامیہ خصوصی سکواڈذبنانے کی اہل ہوگی تجاوزات کرنے والے کیخلاف متعلقہ آفیسر مقررہ مدت میں فیصلہ کرنے کا پابند ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
-
وفاقی حکومت کا 2 تعطیلات کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.