شریف برادران کو سیا ست سے مائنس کر نے کاہر منصو بہ ناکا م ہو چکا‘سلیم ر ضا

حکمران نواز شریف اور ان کے خاندان کیخلاف پراپیگنڈا کر کے ٹائم پاس کر رہے ہیں‘ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی

اتوار 23 جنوری 2022 13:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ شریف برادران کو سیا ست سے مائنس کر نے کاہر منصو بہ ناکا م ہو چکا، میاں نواز شریف کی واپسی نوشتہ دیوار ہے ان کے آنے کے تصور سے ہی حکمران بو کھلاہٹ کا شکار ہیں، حکمران نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلا ف پراپیگنڈا کر کے ٹائم پاس کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے ملک کے دفاع کو نا قابل تسخیر بنایا اور اب دوبارہ ان کی قیادت میں ملکی معیشت کو مضبوط کر کے پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے ، تحریک انصاف کی حکومت غربت نہیں غریب کو ختم کر رہی ہے اور عوام حکومت کی ناقص کارکردگی اور نا اہلی پر شدید اضطراب کا شکار ہوکر رہ گئی ہے ۔