یمنی جیل پر فضائی حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 82 ہو گئی، حوثی باغی

اتوار 23 جنوری 2022 14:15

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) یمنی صوبے سعدہ میں ایک جیل پر عرب اتحادی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں ہلاک شدگان کی تعداد 82 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حوثی باغیوں کا الزام ہے کہ جیل پر حملہ بین الاقوامی جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہے، تاہم سعودی قیادت میں عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نے دعوی کیا کہ حوثی باغیوں نے تحفظ فراہم کیے گئے مقامات کی فہرست میں اس جیل کو شامل ہی نہیں کیا تھا۔

المالکی نے کہا کہ حوثی باغیوں کا اس سائٹ سے متعلق اطلاعات فراہم نہ کرنا، اس گروہ کی جانب سے دھوکا دینے کے عمومی رویے کا حصہ معلوم ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں ڈرون حملے کے بعد عرب اتحادی کے یمن میں زمینی اور فضائی آپریشنز میں تیزی آئی ہے۔