سی سی آر آئی کپاس کی اقسام زیادہ پیداواری صلاحیت کی حامل اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ضروریات کے عین مطابق ہیں، ڈاکٹر زاہد محمود

پیر 24 جنوری 2022 15:32

سی سی آر آئی کپاس کی اقسام زیادہ پیداواری صلاحیت کی حامل اور ٹیکسٹائل ..
ملتان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 جنوری 2022ء) سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ (سی سی آر آئی) ملتان کی کپاس کی اقسام کم پانی اور زیادہ درجہ حرارت میں بہترین پیداواری صلاحیت کی حامل اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ضروریات کے عین مطابق ہیں۔ یہ بات ڈائریکٹر سی سی آر آئی ڈاکٹر زاہد محمود نے کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں کہی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر زاہد محمود نے بتایا کہ رواں برس ادارہ ہذا کی 4 نئی بی ٹی اقسام سی آئی ایم663،سی آئی ایم 678،سی آئی ایم 785 اور سائیٹو 535 منظور ہوئی ہیں جبکہ ایک نان بی ٹی قسم سائیٹو 226 منظور ہوئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان اقسام کا پیداواری پوٹینشل 40 سے 50 من فی ایکڑ ہے اور کپاس کے زیادہ تر علاقوں میں ان  اقسام کے کافی اچھے نتائج ملے ہیں۔ اس کے علاوہ کپاس کی یہ اقسام ریشہ کی اعلیٰ خصوصیات کے ساتھ ساتھ وائرس کے خلاف قوت مدافعت رکھنے اور زیادہ پیداواری صلاحیت کی حامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :