تحریک انصاف کا(ن) لیگ کے جیتے حلقوں میں اپنا ووٹ بینک بنانے کا پلان

یونین کونسل 220 سے 222 اور 232 سے 240 تک میں ترقیاتی کام کروائے جائیں گے

پیر 24 جنوری 2022 15:48

تحریک انصاف کا(ن) لیگ کے جیتے حلقوں میں اپنا ووٹ بینک بنانے کا پلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کے جیتے حلقوں میں اپنا ووٹ بینک بنانے کا پلان بنا لیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق این اے 133 کی یونین کونسلوں میں ایل ڈی اے نے ترقیاتی کاموں کا پلان بنا لیا۔ ماضی قریب میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں این اے 133 سے مسلم لیگ (ن) کامیاب ہوئی تھی۔ پی ٹی آئی نے این اے 133 میں ووٹ بنک بڑھانے کے لئے یونین کونسلوں کا انتخاب کر لیا۔

(جاری ہے)

یونین کونسل 220 سے 222 اور 232 سے 240 تک میں ترقیاتی کام کروائے جائیں گے۔مذکورہ یونین کونسلوں میں پی سی سی اور واٹر سپلائی کے کام کیے جائیں گے۔ تین پیکجز میں ترقیاتی کام کروانے کے لیے نو کروڑ 72 لاکھ 12 ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔ پیکج ون کے تحت 2 کروڑ 21 لاکھ 1 ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔ پیکج ٹو کے تحت متعلقہ یونین کونسلوں میں 4 کروڑ 66 لاکھ روپے سے ترقیاتی کام ہونگے۔ پیکج تھری کے تحت 2 کروڑ 65 لاکھ 10 ہزار روپے سے ترقیاتی کام ہونگے۔ ایل ڈی اے کی جانب سے ترقیاتی کام تین ماہ میں مکمل کیے جائیں گے۔