سیالکوٹ چیمبرمیں انڈسٹریل سیفٹی اینڈ رسک مینجمنٹ پر ایک جامع سیمینار کا انعقاد

پیر 24 جنوری 2022 16:06

سیالکوٹ چیمبرمیں انڈسٹریل سیفٹی اینڈ رسک مینجمنٹ پر ایک جامع سیمینار ..
سیالکوٹ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 جنوری 2022ء) سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں  ایم جے گروپ آف کمپنیز کے تعاون سے "انڈسٹریل سیفٹی اینڈ رسک مینجمنٹ" پر ایک جامع سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔  سیمینارمیں شرکاء کو  دفاعی ڈرائیونگ، فرسٹ ایڈ اور سیکیورٹی مینجمنٹ سسٹم بارے آگاہی فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےسینئر نائب صدرسیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری  زوہیب رفیق سیٹھی نے کہا  کہ سیالکوٹ چیمبر ہمیشہ سیالکوٹ کی صنعتوں کے لیے ایسے پیشگی اور علمی سیمینار منعقد کرنے کا خواہاں رہا ہے ۔

سیالکوٹ چیمبر کے صدر میاں عمران اکبر، نائب صدر قاسم ملک اور ایگزیکٹو کمیٹی ایس سی سی آئی کے اراکین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ ایم جے گروپ آف کمپنیز سے  سید  علی نے دفاعی ڈرائیونگ کورس کے بارے میں ایک مکمل پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے حاضرین کے ساتھ حادثات میں ابتدائی طبی امداد کے طریقوں، موجودہ اور ممکنہ خطرات کی نشاندہی کرنے اور کم سے کم نقصان کے لیے ان خطرات سے نمٹنے کے بارے میں بھی آگاہی دی۔

متعلقہ عنوان :