آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں شبنم ورمانی کی کتاب شاہ عبداللطیف بھٹائی کے ساتھ سفر ”میں نے خود دیکھا“ کی تقریب رونمائی

منگل 25 جنوری 2022 11:23

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں شبنم ورمانی کی کتاب شاہ عبداللطیف بھٹائی ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 جنوری 2022ء) صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی نے اپنے کلام میں امن بھائی چارے کا درس دیا جو ان کے فلسفہ کو ماننے والا ہے اسے ان کا ہمسفر مانا جائے گا، آج ہمارے معاشرے میں صوفیائے کلام کے درس اور ان کی تبلیغ پر عمل کرنے کا وقت ہے، معاشرے میں انتہا پسندی اور نفرتوں کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ شاہ عبداللطیف بھٹائی سمیت خطے کے صوفیائے کرام کے کلام اور ان کے پیغام کو عام کیا جائے،

ان خیالات کا اظہار آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں شبنم ورمانی کی کتاب شاہ عبداللطیف بھٹائی کے ساتھ سفر ”میں نے خود دیکھا“ کی تقریب رونمائی سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے فقیر سید اعزاز الدین، ڈاکٹر سحر گل، ڈاکٹر فہمیدہ حسین، نورالہدیٰ شاہ ،ایاز لطیف پلیجو ،گل حسن کلمتی، ڈاکٹر رحمان گل پالاری نے بھی اظہارِ خیال کیا،

جبکہ فقیر مانجھی اور صنم ماروی نے شاہ لطیف کے کلام کو گاکر حاضرین کو محظوظ کیا، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی گورننگ باڈی کے رکن ڈاکٹر ایوب شیخ نے ابتدائی کلمات ادا کیا۔