ایمریٹس کی دبئی کے سفر کے لئے نئی آفر متعارف ، کرایوں میں مشروط 25 فیصد کمی کا اعلان

دنیا کی سب سے بڑی ایئرلائن ایمریٹس نے دبئی میں اپنے دوستوں اور اہل خانہ سے ملاقات کے لئے سفر کرنے والے مسافروں کے لئے نئی آفر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے

منگل 25 جنوری 2022 12:08

ایمریٹس کی دبئی کے سفر کے لئے نئی آفر متعارف ، کرایوں میں مشروط 25 فیصد ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 جنوری 2022ء) دنیا کی سب سے بڑی ایئرلائن ایمریٹس نے دبئی میں اپنے دوستوں اور اہل خانہ سے ملاقات کے لئے سفر کرنے والے مسافروں کے لئے نئی آفر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ آفر 6 فروری 2022 تک سفر کی بکنگ کے لئے کارآمد ہے۔

اس سلسلے میں 24 جنوری 2024 تا 30 اپریل 2022 کے درمیان سفر کرنے والے اکھٹے دو یا ان سے زائد مسافروں کے پاس اپنے کرائے میں 25 فیصد تک کمی کرانے کی سہولت میسر ہوگی۔



یہ خصوصی آفر ان دو یا ان سے زائد مسافروں کے لئے کارآمد ہے جو ایمریٹس ڈاٹ کام کے ذریعے دبئی کا اکانومی یا بزنس کلاس میں اسی بکنگ حوالے پر 24 جنوری 2022 سے لیکر 6 فروری 2022 تک ریٹرن ٹرپ کی بکنگ کراتے ہیں۔ یہ آفر سفری اور کال سینٹر ایجنٹس اور ایمریٹس کی ریٹیل شاپس کے ذریعے بھی دستیاب ہے۔

(جاری ہے)



ان خصوصی کرایوں کے ساتھ ساتھ دبئی کا سفر کرنے والے یا اسٹاپ اوور لینے والے صارفین ایمریٹس کی جانب سے مزید اضافی سہولیات سے بھی محظوظ ہوسکتے ہیں جن میں غیرمعمولی طور پر موسم سرما کی پیاری تپش، خوبصورت ساحل، باہر کھانا کھانے اور دیگر تقاریب اور پروگرامز شامل ہیں۔



ایمریٹس ایکسپو ڈے پاس بالکل مفت: ایکسپو 2020 کی بڑی نمائش کے دوران 31مارچ تک کسی بھی وقت دبئی آنے جانے والے ایمریٹس کے صارفین ایکسپو 2020کے اختتامی دو ماہ کے دوران کسی بھی وقت ایئرلائن سے ہر بک شدہ پرواز کے لئے ایک بالکل مفت ایمریٹس ایکسپو ڈے پاس حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔ اس پروموشن کے حوالے سے متعلق مزید معلومات جاننے کے لئے برائے کرم یہ خصوصی لنک (https://www.emirates.com/pk/english/discover-dubai/expo-2020/expo-claim-ticket/) وزٹ کریں۔



مائی ایمریٹس پاس۔ ایکسپو ایڈیشن:براستہ دبئی آمد و رفت کرنے والے صارفین 31 مارچ 2022 تک مائی ایمریٹس پاس ایکسپو 2020 دبئی کے ساتھ ساتھ دبئی شہر میں 500 سے زائد ریٹیل، ڈائننگ اور تفریحی و پرکشش مقامات پر خصوصی ڈسکاوٴنٹس کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں ، جنہیں حاصل کرنے کے لئے آپ کو محض اپنے ایمریٹس کا بورڈنگ پاس پیش کرنا ہوگا۔

دبئی میں ہر منٹ پر ایک مائل حاصل کریں: ایمریٹس کے صارفین دبئی میں 31 مارچ 2022 تک ہر گزرے منٹ پر ایک مائل حاصل کرسکتے ہیں۔

ایمریٹس اسکائی وارڈز کے موجودہ اور نئے ممبرز جو 31 مارچ 2022 سے قبل اس پروگرام کے لئے رجسٹر کراتے ہیں، وہ 5 ہزار تک مائلز حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ آفر ایکسپو 2020 دبئی کے دوران 31 مارچ 2022 تک سفر کے لئے خریدے گئے ایمریٹس کی تمام پروازوں کی ٹکٹوں پر کارآمد ہے۔ اس آفر میں ایمریٹس اور ای کے پرواز نمبر والی فلائی دبئی کی فلائٹس بھی شامل ہیں۔

ایمریٹس نے سفر کے ہر مرحلے میں حفاظت اور صفائی ستھرائی کے اعلیٰ ترین معیار کے ساتھ اپنے مسافروں کے لئے جامع حفاظتی اقدامات بھی متعارف کرائے ہیں اورانڈسٹری میں جدید سہولیات اور خدمات کے ساتھ مسافروں کی بدلتی ضروریات کی تکمیل کے لئے قائدانہ انداز سے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

ایئرلائن نے صارفین کی دیکھ بھال کیلئے مختلف اقدامات کئے ہیں جن میں باسہولت اور آسان پالیسیاں، کثیر الجہتی سفری انشورنس کور شامل ہیں۔ یہ اقدامات لائل کسٹمرز کو انکے مائلز اور انکے ٹیئر اسٹیٹس برقرار رکھنے میں بھی معاون ہیں۔

صارفین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے ملک میں حالیہ سفری پابندیوں کا جائزہ لیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ اپنی منزل مقصود تک رسائی کے لئے سفری شرائط پوری کرتے ہوں۔