افغانستان کی امداد انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری سے مشروط

طالبان سے مذاکرات ضروری تھے تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ ان کی حکومت کو تسلیم کرلیاگیا،مغربی سفارتکار

بدھ 26 جنوری 2022 19:05

اوسلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) مغربی سفارت کاروں نے طالبان کے ساتھ مذاکرات میں کابل کو انسانی بنیادوں پر فراہم کی جانی والی امداد کو انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری سے مشروط کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی ملک ناروے میں طالبان کے نمائندوں باضابطہ طور پر خوش آمدید کہنے اور ان سے مذاکرات کرنے کے ساتھ ہی مغربی ممالک نے واضح کیا کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ طالبان کی حکومت کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔ توقع ہے کہ اس اہم میٹنگ کے بعد اطراف افغان عوام کی مدد کے لیے کسی مشترکہ ردعمل پر اتفاق کر لیں گے۔