ضلع کیماڑی بلدیہ جی ٹی ایس پر پائلیٹ پروجیکٹ ہریالی حب کا افتتاح

جمعرات 27 جنوری 2022 22:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2022ء) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر احمد چنہ اور ٹیئرفنڈ(Tearfund)کے کلسٹر لیڈمسٹر مرٹن لیچ(Martin Leach) نے ضلع کیماڑی بلدیہ جی ٹی ایس پر پائلیٹ پروجیکٹ ہریالی حب کا افتتاح کردیا اس موقع پرایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن طارق نظامانی، سیکریٹری بورڈ شہباز طاہر،ٹیئرفنڈکے کنٹری ڈائریکٹرجوناتھن جانسن(Jonathan Jonson)، پروجیکٹ ڈائریکٹر سمُیہّ سجادو دیگر موجود تھے اس موقع پر انہوں نے پلانٹ کا تفصیلی دورہ کیا بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کے تحت بنائی گئی ٹرینچز کا ٹوٹل رقبہ 1050 اسکوائرفٹ ہے جبکہ 80 ٹن کچرے کی گنجائش ہے منصوبے کے تحت ایس ایس ڈبلیو ایم بی کی ٹیم مخصوص یوسیز سے سوکھا اور گیلا (کچن کا کچرا)الگ الگ اٹھانے کے بعد این جی کو جی ٹی ایس بلدیہ پر فراہم کرے گا جبکہ اس سلسلے میں یوسیز میں آگاہی مہم چلا کر شہریوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ ایس ایس ڈبلیو ایم بی کی ٹیم کو سوکھا اور گیلا کچراالگ دیں بعد ازاں گیلا کچرا(کچن کا کچرا) الگ کرکے ٹرینچز میں رکھا جائے گاجہاں سے ٹریٹمنٹ کے بعد کمپوز کی گئی کھاد کو سوکھنے کے بعد پیک کرکے فروخت کیا جائے گا یہ ٹوٹل 40 دن کا پروسیس ہوگاجس سے بہترین کھاد حاصل ہوگی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم ڈی زبیر چنہ نے کہا کہ اس پروجیکٹ کی کامیابی کے بعد اسے کراچی کے تمام اضلاع اور حیدرآباد، لاڑکانہ میں بھی آغاز کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ کچرے کی ریسائکلنگ سے نہ صرف ماحول صاف ہوگا بلکہ کچرے کو دوبارہ استعمال کے قابل بنایا جاسکتا ہے اس سے بہترین کھاد حاصل ہوگی انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیز کے طلبہ کی بھی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں یہاں پلیٹ فارم مہیا کیا جائے گا۔

مزید براں پلاسٹک کو ریسائکل کرنے کے لئے بھی پلانٹ لگایا جائے گا۔ اس موقع پر کلسٹر لیڈمسٹر مرٹن لیچ(Martin Leach) نے سندھ گورنمنٹ اور ایس ایس ڈبلیو ایم بی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے کراچی کو فائدہ ہوگا ماحول صاف اور لوگوں کوکچرے سے پیدا ہونے والے صحت اور ماحولیاتی مسائل کے بارے میں آگاہی ملے گی۔معاہدے کا مقصد کچرے میں سے کام کی اشیاء، پلاسٹک وغیرہ کو ری سائیکل کرکے ماحول کو گرین بنانا، اور شہریوں کو صحت مند بنانا ہے ۔

انہوں نے ایم ڈی زبیر چنہ کی کاوشوں کو سراہا۔ سمعیہ سجاد نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پروجیکٹ ہریالی حب کے تحت مخصوص یوسیز میں گھروں سے کچرا الگ الگ اور محفوظ طریقے سے رکھنے سے متعلق شہریوں کوآگاہی فراہم کی جارہی ہے ، ایس ایس ڈبلیوایم بی ضلع ملیر اور کیماڑی کی مخصوص یوسیز سے گھر گھر سے کچراپہلے ہی اٹھارہے ہیں اور یہ بات یقینی بنائی جارہی ہے کہ کچرا مکس نہ ہو، ٹئیرفنڈ اپنے پروجیکٹ یو کے ایڈ میچ فنڈڈ پروجیکٹ کے تحت اس کچرے کو اپنے یونٹ ہریالی حب پر دوبارہ استعمال کے قابل بنانے کیلئے آرگینک کچرے سے کھاد اور پلاسٹک کو ری سائیکل کر کے اینٹیں بناکر اسے فروخت کریں گے۔ ہریالی حب پروجیکٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کے لئے مختص کی جائے گی

متعلقہ عنوان :