پی آئی اے اور سیرین انتظامیہ کے جو مسائل ہیں ہمیں لکھ کر دیئے جائیں ،سردار بابرخان موسیٰ خیل
مسائل کا حل نکال کر بلوچستان کے عوام کو بہتر سے بہتر سفری سہولیات مہیا کی جائیں ،ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی
جمعرات 27 جنوری 2022 21:45
(جاری ہے)
اجلاس میں اخترحسین لانگو ، ثنا اللہ بلوچ، نصراللہ خان زیرے، زابد علی ریکی، خلیل جارج،مبین خان خلجی نے شرکت کی۔
اراکین اسمبلی نے کوئٹہ سے اندرون ملک اضافی فضائی کرایوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ سے دیگر شہروں کے لئے پی آئی اے اور سیرین کے کرایے زیادہ ہیں جبکہ دیگر شہروں کے کرائے کوئٹہ سے کم ہوتے ہیں انھوں نے کہا کہ یہ بڑی ناانصافی ہے۔ ممبران اسمبلی نے کہا کہ ہر روز فلائٹس منسوخ یا ڈیلے ہوتے ہیں جس سے عوام کو کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دوران اجلاس نصراللہ زیرے نے کہا کہ ائیر سروسز کے ایسے روئیے کے خلاف بذریعہ قرارداد ہم ان سے بائیکاٹ کرینگے۔ ہم انکے ان ہوائی پروازوں کو استعمال نہیں کرینگے اگر انکے روئیے میں تبدیلی نہیں آتی۔ خلیل جارج نے کہا کہ ہمارے مسائل کو اہمیت نہیں دی جاتی شاید وفاقی حکام ہمیں کچھ نہیں سمجھتے ۔ ہمیں پتہ ہے کہ ان ملازمین کے پاس کے کوئی اختیار نہیں۔ انھوں نے کہا کہ آئندہ وزیر ہوابازی کو بلاکر باز پرس کی جائے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے قومی ایئر لائنز پی آئی کے نمائندوں نے بتایا کہ ائیر منسوخی کا ذمہ دار سول ایویشن ہے کیونکہ سول ایویشن اب تک ائیر ویز کو مکمل نہیں کر سکا ہے انھوں نے مزید کہا کہ اس وقت پی اے ایف کے رن وے کو استعمال کیا جارہا ہے اور اس ائیر وے کو ایک مخصوص وقت کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ فلائٹ کی منسوخی کی وجہ سے ہمیں بھی باری نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ بریفنگ کے دوران پی آئی اے کے نمائندوں نے کہا کہ کرایے پر فاصلہ کا کوئی دارومدار نہیں ہوتا بلکہ کرایہ بلندی کی سطح، فیول پرائسز، لیڈنگ اور ٹیک آف کے مطابق طے کیا جاتا ہے متبادل رن وے کے اضافی چارجز بھی ادا کئے جاتے ہیں اس موقع پر سردار بابرخان موسیٰ خیل نے سیرین ایئر لائنز کو کوئٹہ سے کراچی کے لئے فلائٹس کے اجراء کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایئر لائنز کے حکام ہمیں اپنے مسائل لکھ کر دیں تاکہ ہم ان مسائل پر وفاق میں بات کریں او ران مسائل کا حل نکالا جاسکے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.