روس دھوکے باز، اس نے ہمیشہ ایرانی قوم کو بیچا،احمدی نژاد کی تنقید

روس اورامریکا ایران اور یوکرین کے معاملے پر آپس میں ایک گندی ڈیل کر رہے ہیں،گفتگو

جمعہ 28 جنوری 2022 22:51

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے روس اور امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایران اور یوکرین کے معاملے پر آپس میں ایک گندی ڈیل کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق دانشوروں کے ایک گروپ سے بات چیت میں انہوں نے خبردار کیا کہ انہیں ایران اور یوکرین پر کسی بھی گندی ڈیل کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ مت سمجھو کہ ایران کی حکومت اور خودمختاری نے ہمیں کم زور کردیا ۔ تم جو چاہو کر سکتے ہو۔ایرانی صدر نے اپنے ملک اور روس اور چین کے درمیان حالیہ معاہدوں کا حوالہ دیتے ہوئے ایرانی حکومت کے حکام پر کڑی تنقید کی۔

متعلقہ عنوان :