پاکستان رینجرز(سندھ) اور اینٹی نارکوٹیکس فورس کامشترکہ آپریشن ملزم گرفتار506کلوگرام حشیش برآمد

جمعہ 28 جنوری 2022 20:12

کراچی۔28جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔28 جنوری2022ء) :ُُپاکستان رینجرز (سندھ) اور اینٹی نارکوٹیکس فورس کا انٹیلی جنس معلومات کی نبیاد پر اندرون سندھ ضلع سانگھڑ، تحصیل شہدادپور کے گوٹھ سبحان رند میں منشیات فروشوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کے دوران منشیات فروشی میں ملوث ملزم نواب بروہی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 506کلو گرام حشیش، ایک عددرپیٹر اور 8 عدد کارتوس برآمد کرلیے ، برآمد کی گئی منشیات کی مالیت تقریباً 4کروڑروپے ہے۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم کو بمعہ منشیات اور اسلحہ وایمونیشن مزید قانونی کارروائی کیلئے اینٹی نارکوٹیکس فورس کے حوالے کردیا گیا  ہے۔رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگارواٹس ایپ نمبر03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :