اسلام آباد کے گھرمیں کھڑی گاڑی سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

ہفتہ 29 جنوری 2022 12:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2022ء) ای الیون ٹو میں واقع گھر میں کھڑی گاڑی سے 11 کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی۔ اے این ایف حکام کے مطابق خفیہ اداروں کی اطلاع پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد کے علاقے ای الیون ٹو میں واقع گھر میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

اے این ایف حکام کے مطابق پکڑی جانے والی ہیروئن گاڑی کے اندر پڑی جیکٹس میں چھپائی گئی تھی، جس کا وزن 11 اعشاریہ 94 کلوگرام ہے اور عالمی منڈی میں اسی کی قیمت کروڑوں روپے بنتی ہے۔

کارروائی میں دو ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، جن کی شناخت غلام رسول اور امان اللہ کے نام سے ہوئی ہے، غلام رسول افغان باشندہ ہے جب کہ دوسرا پشاور کا رہائشی ہے۔ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :