عمان کو کورونا کے بدترین چیلنج کا سامنا‘ یومیہ کیسز کی تعداد ملکی تاریخ کے بلند ترین مقام پر پہنچ گئی
خلیجی سلطنت میں وباء کے آغاز کے بعد سے یکم فروری 2022ء کو 2,828 کورونا کیسز سامنے آئے‘ اس سے پہلے سلسطنت میں سب سے زیادہ 2,529 کیسز 21 جون 2021ء کو رپورٹ ہوئے تھے
ساجد علی بدھ 2 فروری 2022 13:34
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ جنوری 2022ء کے دوران عمان میں روزانہ اوسطاً 1,073 نئے کیسز کے ساتھ 33,272 نئے کورونا انفیکشن رپورٹ ہوئے ، دسمبر اس وائرس سے 19,584 افراد متاثر ہوئے تھے ، اس عرصے کے دوران صحت یاب ہونے کی شرح 93 فیصد تک گر گئی ۔
مزید برآں اس سال کے پہلے مہینے کے دوران آئی سی یو میں داخل مریضوں اور لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ، ہسپتالوں میں داخلے میں نمایاں اضافہ ہوا جب کہ 2022ء کے آغاز میں ہسپتالوں میں صرف 14 افراد تھے تاہم جنوری مہینے کے آخر تک 320 افراد کا علاج کیا جا رہا تھا ، اسی طرح اس مدت کے دوران آئی سی یو کی تعداد صرف چار مریضوں سے بڑھ کر 52 مریضوں تک پہنچ گئی ، جنوری میں کورونا سے 30 افراد ہلاک ہوئے۔ وزارت صحت نے لوگوں کو پروٹوکول پر عمل کرنے کی اہمیت کے بارے میں یاد دلایا ہے تاکہ خود کو اور دوسروں کو انفیکشن سے بچایا جا سکے ، اس ضمن میں MOH نے روزانہ بریفنگ کے ایک حصے کے طور پر کہا کہ ماسک پہننے اور سماجی اور جسمانی دوری کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کے ساتھ ہم خود کو اپنے خاندانوں اور اپنی برادری کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے روک سکتے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.