کرکٹر رومان رئیس کی بیٹی پہلی منزل سے گر گئی، کرکٹر کی دعاؤں کی اپیل

کرکٹر کی بیٹی کی ناک پر فریکچر اور دو مزید زخم آئے، فی الحال مقامی ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 11 مارچ 2022 15:52

کرکٹر رومان رئیس کی بیٹی پہلی منزل سے گر گئی، کرکٹر کی دعاؤں کی اپیل
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 مارچ 2022ء ) قومی کرکٹر رومان رئیس کی دو سالہ بیٹی پہلی منزل سے گرگئی جسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 29 سالہ رومان رئیس کی بیٹی کھیلتے ہوئے گھر کی پہلی منزل سے گر گئی۔ ننھی بچی کی ناک پر فریکچر اور دو مزید زخم آئے۔ وہ فی الحال یہاں کے ایک مقامی ہسپتال میں آئی سی یو میں داخل ہے۔

(جاری ہے)

کرکٹر نے اپنے مداحوں سے بیٹی کی صحت کے لیے دعا کی اپیل کی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ رومان رئیس نے 2016ء میں اپنے ٹی ٹونٹی ڈیبیو کے بعد سے 9 ون ڈے اور 8 ٹی ٹونٹی میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ اس سال کرکٹر نے کمر کی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد بطور کھلاڑی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں واپسی کی۔