سیاہ فام خاتون سے ہاتھ ملانے سے کترانے پر کیٹ مڈلٹن پر تنقید

سوشل میڈیا وائرل ویڈیو میں کیٹ کوایک تقریب میں سیاہ فام خاتون سے ہاتھ ملانے سے کتراتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے،رپورٹ

جمعرات 24 مارچ 2022 18:00

جمیکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2022ء) برطانوی شاہی خاندان کی بڑی بہو کیٹ مڈلٹن سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گئی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج، شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن جمیکا کے دارالحکومت کنگسٹن کے دورے پر موجود ہیں جہاں ان کے پہنچنے سے قبل شاہی خاندان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا جبکہ کیٹ مڈلٹن کے ایک اور عمل نے عوام کے جذبات مزید مجروح کر دئیے ۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر کیٹ مڈلٹن کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ایک تقریب کے دوران سیاہ فام خاتون سے ہاتھ ملانے سے کتراتے ہوئے اور اس خاتون سے واضح طور پر پیچھے ہٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔کیٹ مڈلٹن اس خاتون کے ہاتھ بڑھانے پر الٹے قدم پیچھے چل کر خود کو بچا رہی ہیں جبکہ اس سیاہ فام خاتون کی جانب سے کیٹ مڈلٹن کا باقاعدہ ہاتھ پکڑنے پر شاہی بہو خاتون کو توجہ دیتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :