آسٹریلیا نے واحد ٹی ٹونٹی مقابلے میں پاکستان کو ہرا دیا
ایرون فنچ کی میچ وننگ نصف سنچری، مہمان ٹیم نے ہدف 7 وکٹوں پر پورا کرلیا
ذیشان مہتاب منگل 5 اپریل 2022 23:52
(جاری ہے)
افتخار احمد 13، خوشدل شاہ 24، آصف علی 3، حسن علی 10، فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ میچ کے اختتامی لمحات میں عثمان قادر نے جارحانہ بلےبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 18 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے نتھین ایلس نے 4، کیمرون گرین 2، شان ایبٹ اور ایڈم زمپا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کا آغاز اچھا رہا، کپتان ایرون فنچ اور ٹریوس ہیڈ نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں نے 40 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، تاہم ہیڈ جلد وکٹ گنوا بیٹھے۔ کپتان ایرون فنچ نے اپنی کھوئی ہوئی فارم کو حاصل کرتے ہوئے 53 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، دیگر کھلاڑیوں میں جوش انگلس 24، مارک اسٹونس 23، مارکس لبوشین اور کیمرون گرین 2، 2 جبکہ شان ایبٹ بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے عثمان قادر اور شاہین شاہ آفریدی نے 2، 2 جبکہ حارث رؤف اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے اس سے قبل ایک روزہ سیریز میں شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز میں پاکستان 0-1 سے زیر کیا تھا۔ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں بابراعظم (کپتان)، محمد رضوان، فخرزمان، آصف علی، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد وسیم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، عثمان قادر شامل ہیں جب کہ آسٹریلیا کی ٹیم ایرون فنچ (کپتان)، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، مارنوس لبوشین، مارکوس اسٹوئنس، کیمرون گرین، بین مک ڈرموٹ، شین ایبٹ، بین ڈارشوئس، ناتھن ایلیس، ایڈم زیمپا پر مشتمل ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.