اراکین اسمبلی،شہر کی بڑی تعداد کی مخدوم شاہ محمود قریشی کی رہائش گاہ آمد، عید ملے،اور مبارک باد پیش کی

جمعرات 5 مئی 2022 19:40

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2022ء) عید کے دوسرے روز اراکین اسمبلی‘ پی ٹی آئی عہدیداروں اور معززین شہر کی ایک بہت بڑی تعداد مخدوم شاہ محمود قریشی کی رہائش گاہ آئے،مخدوم شاہ محمود قریشی اور ان کے صاحبزادے مخدومزادہ زین حسین قریشی سے عید ملے اور مبارک باد پیش کی۔عید ملنے والوں میں سابق وزیر مملکت ملک عامر ڈوگر، سابق صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک، سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی، اراکین صوبائی اسمبلی، ندیم قریشی، ملک واصف مظہر راں، ملک سلیم لابر، سبین گل خان، ظہیر الدین علیزئی، معین ریاض قریشی، نواب عامر خان بادوزئی، ملک عدنان ڈوگر، خالد جاوید وڑائچ، اعجاز جنجوعہ، راؤ آصف علی، فیاض خان بلوچ، الحاج مختیار انصاری، حاجی یونس انصاری، وقاص جاوید انصاری، بلال ڈوگر، رانا ندیم، قاضی جاوید اسلم، خلیل جاوید انصاری، شیخ واجد شوکت، شیخ تاج، شیخ سلیم، راجہ عبدالغفار، رانا عبدالجبار، رانا افضل، رانا فاروق، رانا سجاد حمید، شیخ طاہر، مخدوم شعیب اکمل ہاشمی، ذوالنورین بھٹہ‘شیخ طاہر، ملک شہزاد ارائیں، چودھری مقبول ارائیں،چودھری الیاس، مکی انصاری، سید سجاد بخاری، عمران گردیزی، طیب لوٹھڑ، رانا شوکت، شازیہ عباس کھاکھی، آصفہ سلیم، سعدیہ بھٹہ، شازیہ وحید ارائیں سمیت سینکڑوں کی تعداد میں افراد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مخدوم شاہ محمود قریشی تمام افراد سے فرداً فرداً عید ملے۔ عید کی مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر مہمانوں کی کولڈ ڈرنکس اور میٹھائی سے تواضع کی گئی۔