تیونس اور مصر کے درمیان دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے متعدد معاہدوں پر دستخط

ہفتہ 14 مئی 2022 10:30

تیونس سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2022ء) تیونس اور مصر نے دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے کئی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق تیونس کی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، تیونس اور مصر نے دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے کئی معاہدوں پر دستخط کیے ۔

(جاری ہے)

ان معاہدوں پر تیونس کی وزیر اعظم نجلا ء بودن رمضان اور ان کے مصری ہم منصب مصطفیٰ مدبولی کی موجودگی میں مصر اور تیونس کی مشترکہ اعلیٰ کمیٹی کے 17ویں اجلاس کے اختتام پر ایک تقریب میں دستخط کیے گئے۔

ان معاہدوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان بین الاقوامی تعاون، منڈیوں، برآمدات اور زراعت کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔ان معاہدوں میں اعلیٰ تعلیم، سائنسی تحقیق، کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، معلومات، موسمیات، آب و ہوا، ہاؤسنگ اور تعمیرات کے ساتھ ساتھ مالیاتی حکام کے درمیان معلومات کے تبادلے کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔