جنوبی کوریا میں کووڈ ۔19کے مزید 29ہزار581نئے کیس رپورٹ

ہفتہ 14 مئی 2022 11:58

جنوبی کوریا میں کووڈ ۔19کے مزید 29ہزار581نئے  کیس رپورٹ
سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2022ء) جنوبی کوریا میں کووڈ۔19کےمزید 29ہزار581نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق صحت کے حکام نے بتایا کہ جنوبی کوریا میں 29 ہزار 581نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 77 لاکھ 56 ہزار 627ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

کوریا ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن ایجنسی ( کے ڈی سی اے) کے مطابق نئے کیسز میں سے 25 افراد بیرون ملک سے آئے جن میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے ۔ کے ڈی سی اے نے بتایا کہ مزید 55 اموات کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 23 ہزاز 661 ہو گئی ہے ۔ ملک میں کورنا وائرس سے اموات کی شرح 0.13 فیصد رہی ۔

متعلقہ عنوان :