مختلف دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

منگل 17 مئی 2022 12:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2022ء) واپڈا نے مختلف دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔ منگل کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 89800کیوسک اور اخراج 100000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد32300 کیوسک اور اخراج32300کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد35600کیوسک اور اخراج32300کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد30400کیوسک اور اخراج 15400کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1413.20 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.230 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1086.35 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.199 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح644.00 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.100 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :